گھر پر بیٹھنے سے کمائی نہیں ہورہی لیکن۔۔ ابھیشیک کی بیماری میں ایشوریا رائے نے ایسا کیا کہا تھا جو انھیں آج بھی یاد ہے؟

image

"جب ہم گھر جاتے ہیں تو کسی بھی بات پر غصہ آجاتا ہے. ممبئی میں ٹریفک کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے لیکن ایشوریا مجھے کہتی ہیں کہ آپ کس بات پر اتنا غصہ ہو رہے ہیں"

یہ کہنا ہے بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کا جنھوں نے راج شامانی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران سابقہ ملکہ حسن اور اداکارہ ایشوریا کے بارے میں گفتگو کی. اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے ابھیشیک کا کہنا تھا کہ

"ایشوریا مجھے کہتی ہیں کہ پرسکون رہو. آپ گھر آئے ہیں اور آپ کے پاس صحت مند اور خوشحال فیملی ہے اور یہی سب سے زیادہ اہم ہے"

کووڈ کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے ابھیشیک نے بتایا کہ "مجھے یاد ہے جب میرے والد، ایشوریا، بیٹی اور میں ہم سب ایک ساتھ اسپتال میں داخل تھے۔ ایک ایک کر کے سب صحت یاب ہوگئے اور میں سب سے آخر میں ڈسچارج ہوا. میں تقریبا 1 ماہ تک اسپتال میں تھا اور جب گھر واپس آیا تو ایشوریا نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے، کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم یہاں موجود ہیں۔ کئی ایسی فیملیز ہیں جو کہ کرونا سے شدید متاثر ہوئی ہیں، ہم بے حد خوش قسمت ہیں اور اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔

جس پر ابھیشیک نے ایشوریا کو جواب دیا کہ تم صحیح کہہ رہی ہو لیکن میں سوچ رہا ہوں گھر پر بیٹھے ہیں کوئی کام نہیں ہو رہا تو کمائی کہاں سے ہوگی؟

ابھیشیک کی پریشانی پر ایشوریا نے جواب دیا کہ آپ کے پاس صحت مند فیملی موجود ہے، اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے

ابھیشیک نے مزید بتایا کہ جب بھی وہ ایشوریا کو فون کر کے حال پوچھتے ہیں تو وہ یہی کہتی ہیں کہ سب صحت مند ہیں.

You May Also Like :
مزید