حال ہی میں صدف کنول نے عید کے موقع پر ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے متعدد سوالوں کے جواب دیتے ہوئے، سرجریز کروانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ کے اس انٹرویو کی کئی کلپس وائرل ہوئیں جن میں اُنہیں کھری اور سچی باتیں بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
جب صدف کنول سے اُن کی خوبصورتی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ، "میری بچپن میں بہت عام سی شکل تھی، جب بڑی ہوئی تو سوشل میڈیا عام ہوا اور میں نے انسٹاگرام دیکھا، جس کے بعد میں نے اہٓپنی ڈینٹنگ پینٹنگ کروائی، تھوڑے دانت صحیح کروائے، اور پھر میں ٹھیک ہو گئی، بلکہ پیاری ہو گئی۔"
صدف کنول کا مزید کہنا تھا کہ، مجھے انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں پسند نہیں ہیں اور میں اُن سے بات نہیں کرتی، اس پر مجھے بناوٹی کہا جاتا ہے، ٹھیک ہے آپ کہہ لیں مجھے بناوٹی مگر میں فیک (منافق) نہیں ہوں۔"