راحت کاظمی کو اچانک کیا ہوگیا؟ مداح تصویر دیکھ کر پریشان ہوگئے

image

"لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی"

یہ کہنا ہے ایک سوشل میڈیا صارف کا جنھوں نے حال ہی میں پاکستان کے لیجنڈ اداکار، اسکرپٹ رائٹر اور فلم پروڈیوسر راحت کاظمی کی نئی تصاویر کو دیکھ کر تبصرہ کیا ہے. دیکھیں

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بزرگ میاں بیوی بہت سارے بچوں کے ساتھ بیٹھے ہیں.

تصویر کے ساتھ ہی ناپا کی طالبعلم مدیحہ مسعود نے کیپشن دیا ہے کہ یہ بزرگ مشہور اداکار راحت کاظمی اور اداکارہ ساحرہ کاظمی ہیں۔ 77 سالہ پاکستان کے اداکار ، رائٹر و لیجنڈری راحت کاظمی اپنی پیاری اہلیہ اور فیملی کے ساتھ. ناپا میں ٹریننگ سیشن کے دوران میری ملاقات ان سے ہوئی جو میرے لے قابلِ فخر بات ہے. اس ملاقات کی یادیں میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی"

راحت کاظمی کی اس تصویر کو دیکھ کر مداح ان کی جوانی کو یاد کررہے ہیں. واضح رہے "دھوپ کنارے" سے شہرت پانے والے راحت کاظمی نے 50 سے زائد انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں.

You May Also Like :
مزید