نوال خان پردہ رکھ لیتیں، کیا پتا شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں اہلیہ ابرار الحق کو جان سے مارنے کی دھمکی کیوں دیتی ہیں؟

image

"میں دوسری شادی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیوں کہ میری بیوی پہلے ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتی ہے"

یہ کہنا ہے معروف گلوکار ابرار الحق کا جن کی انٹرویو دیتے ہوئے ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے. کلپ میں ابرار کو مختف سوالات کے دلچسپ جواب دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ اداکارہ سجل علی بہت معصوم اور بالکل بچی لگتی ہیں جبکہ صبا قمر آج کے دور کی سب سے بہترین اداکارہ ہیں.

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ مہوش حیات کے اندر جوش و جذبہ ہے. انہیں زیادہ سے زیادہ چمکیلی ٹائپ کے کردار ادا کرنے چاہیے اور اداکارہ ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہئیے.

نوال سعید کے بارے میں ابرار الحق نے کہا کہ انھیں شعیب ملک کے میسیجز کی بات پر پردہ ڈالنا چاہئیے تھا. اللہ بھی پردے رکھنے کو پسند فرماتا ہے. اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔

You May Also Like :
مزید