بالکل بے نظیر کی کاپی بن گئی ۔۔ آصفہ بھٹو زرداری کتنے سال کی ہوگئیں؟ جیالے منفرد اندز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے لگے

image

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

3 فروری 1993 کو لندن میں پیدا ہونے والی آصفہ بھٹو بلکل اپنی ماں شہید محترمہ کا عکس ہیں۔

تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور اکثر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

آصفہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے سے باضابطہ طور پر سیاست میں انٹری لی اور اپنے کریئر کی پہلی سیاسی تقریر سے ہی انھوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی تھی۔

آصفہ بھٹو پچھلے کئی برسوں سے مظلوم خواتین کی آواز بن کر سامنے آئی ہیں اور ان کے حقوق کے لئے کام بھی کرتی آرہی ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

You May Also Like :
مزید