ماں بیٹی کی جدائی برداشت نہ کرسکی ۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

image

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ ڈاکٹر عصمت صدیقی بیٹی کی جدائی برداشت نہ کرسکیں اور آج صبح 11 بجے انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ عشاء کی نماز کے بعد جامع مسجد مدینہ بلاک 7 گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔ کچھ روز قبل ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ان کی والدہ کی صحتیابی اور بہن ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے قوم خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے۔

ڈاکٹر عصمت اپنی بیٹی عافیہ سے 7 ہزار اور 30 دن جدا رہیں۔ یہ تقریباً 20 سال سے زائد کا عرصہ ہے۔ پچھلی حکومتوں میں سے کسی ایک حکومت نے بھی اس دکھیاری ماں کو یہ سکون نہ دیا کہ وہ بیٹی سے فون پر ہی بات کرسکیں۔

واضح رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں جو امریکہ کی جیل میں 86 سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں، ان پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔

You May Also Like :
مزید