کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی بلند قامت لڑکی کون ہے اور کہاں ہے؟ اتنی سی عمرمیں اتنے لمبے قد کی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

دنیا میں ہر طرح کے انسان ہوتے ہیں اور ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی یا خامی ہوتی ہے، لیکن ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جن میں پیدائشی طور پر کچھ خاص صلاحیتں یا منفرد اور انوکھی بیماریاں پائی جاتی ہیں۔ آج ہم آپکو ایسی ہی ایک لڑکی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اس وقت دنیا کی بلند قامت لڑکی ہے، اسکا قد اتنا کیسے بڑھا اور اسکے ساتھ کیا ہوا یہ آپ آگے پڑھیں گے۔

یہ ہے ترکی کے ایک چھوٹے سے شہر سے تعلق رکھنے والی رومیسا گیلگی کی ناقابل یقین کہانی۔ وہ اتنی لمبی ہے کہ ایک عام دروازہ اس کے لیئے بہت چھوٹا ہے، ایک عام گاڑی بھی اسکے لیئے بہت چھوٹی ہے اور ایک عام آدمی بھی اس کے سامنے چھوٹا ہے۔ رومیسا کا قد 7.05 فٹ لمبا ہے جیسے کہ دو لوگ اس کی بلندی تک پہنچنے کے لیے ایک دوسرے کے اوپر کھڑے ہوں۔ اس کے پاس عورتوں میں دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ ہونے کا اعزاز بھی ہے۔ وہ اتنے بڑے ہیں کہ اس کے ہاتھ پر آئی پیڈ، آئی فون کی طرح لگتا ہے۔ اس کے گھر میں اس کے کپڑوں سے لے کر اس کے جوتوں تک اور اس کے بستر سے لے کر ہر ایک چیز اس کے لیے الگ سے اسکے قد کی مناسبت سے بنائی گئی ہے۔ رومیسا نے اب تک پانچ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

لیکن یہ سب اتنا اچھا نہیں ہے جتنا لگتا ہے، اصل میں جب رومیسا بچی تھی تو اسے ویورز سنڈروم کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک نایاب سنڈروم ہے جو آپ کے جسم کو انتہائی لمبا اور تیز رفتاری سے بڑھاتا ہے۔ سات سال کی عمر میں ہی وہ اپنی ماں اور والد سے لمبی تھی۔ رومیسا نے بتایا کہ 'یہ ایک بہت ہی بے ترتیب جینیاتی تبدیلی تھی، میرے خاندان میں کسی کو بھی یہ سنڈروم نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی اور سے منتقل ہوا ہے'۔ رومیسا ترکی میں اس سنڈروم کا شکار ہونے والی پہلی شخص ہے اور پوری دنیا میں صرف پچاس لوگوں میں سے ایک ہے۔ یہ سنڈروم اس کے پٹھوں کو بھی کمزور بناتا ہے اور اس کی ریڑھ کی ہڈی میں گھماؤ پیدا کرتا ہے لہذا وہ تیس منٹ سے زیادہ دیر تک کھڑی نہیں رہ سکتی اور اسے پھر وہیل چیئر پر گھومنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ اسکول نہیں جا سکی اس لیے اسے گھر پر ہی پڑھایا گیا، وہ گاڑی میں نہیں بیٹھ سکتی اور نہ ہی ہوائی جہاز میں۔

آپکو کیا لگتا ہے ان سب باتوں نے رومیسا کو اداس کردیا ہوگا، اگر آپ ایسا سوچ رہے ہیں تو یہ بلکل غلط ہے کیونکہ رومیسا ایک خوش اخلاق لڑکی ہے جس کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی ہے۔ جب رومیسا سے اسکے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ "میرے لیے میرے قد سے زیادہ بھی بہت کچھ اہم ہے، میں ایک پچیس سالہ لڑکی ہوں جس میں دوسروں کی طرح مقصد اور خواب ہیں۔ مجھے فلمیں دیکھنا، ناخنوں کا آرٹ کرنا وغیرہ پسند ہے"۔ رومیسا نے ہمیشہ اپنے قد کی وجہ سے شرمندہ ہونے کے بجائے فخر محسوس کیا ہے۔

رومیسا نے بتایا کہ "سب سے لمبی خاتون کا عالمی ریکارڈ حاصل کرنے سے پہلے میں سب سے لمبی نوعمر لڑکی تھی۔ میں نے حال ہی میں ایک خاتون کی سب سے لمبی انگلیوں، سب سے بڑے ہاتھ، اور سب سے لمبی کمر کا عالمی ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے"۔ رومیسا اپنے ایوارڈز کی وجہ سے اپنے شہر اور دنیا میں بہت مشہور ہوئی اور اب اپنی شہرت کو لاکھوں لوگوں کو ویورز سنڈروم کے بارے میں آگاہ کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ " میں اس وقت ایک فری لانس ویب ڈویلپر کے طور پر بھی کام کر رہی ہوں، میرے پاس دو سرٹیفیکیشنز ہیں اور ہارورڈ یونیورسٹی سے تیسرا حاصل کرنے کے لیے پڑھ رہی ہوں"۔

اتنی مشکلوں اور تکلیفوں کے باوجود رومیسا نے ہار نہیں مانی اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی زندگی کو ایک مقصد دیا اور لوگوں کیلیئے ایک انسپِریشن بنی، ہمیں بھی چاہیئے کہ اپنی کمیوں پر رونے کے بجائے جو ہے جیسا ہے اسے خدا کی طرف سے تحفہ سمجھ کر تسلیم کریں، اور جواں مردی سے ہر مسئلے ہر بیماری کا سامنا کریں۔

You May Also Like :
مزید