مجھے موٹی کیوں کہا؟ میں اپنے آپ سے خوش ہوں ۔۔ اداکارہ نے غصے میں برطانوی اخبار پر مقدمہ کر دیا

image

عراق کی مشہور اداکارہ انس طالب نے برطانوی اخبار دی اکنامسٹ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ اس خبار میں ایک آرٹیکل شائع ہوا جس کا عنوان تھا عرب ممالک میں خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ موٹی کیوں ہوتی ہیں؟

انس :

سعودی چینل العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اردن میں موجود انس نے کہا کہ : " میں صحتمند ہوں اور اپنے آپ سے خوش ہوں۔ میری تصویر کو اس آرٹیکل میں میری اجازت کے بغیر کیوں لگایا گیا؟ برطانیہ کے لوگوں کو اپنے ملک کی خواتین میں دلچسپی ہونی چاہیے نا کہ عرب خواتین میں کیونکہ یہ ان کا کام نہیں ہے۔ اکانومسٹ بد قسمت تھا جو اس نے مجھ کو غصہ دلایا۔ ان کو معلوم نہیں کہ میں مشہور اور عوامی شخصیت ہوں، میں بحران کو کامیابی میں تبدیل کرنا بھی جانتی ہوں۔ اور میری اس تصویر کو فوٹو شاپ کرکے استعمال کیا گیا ہے۔ "

تحقیق :

تحقیق کے مطابق بات کریں تو عرب ممالک میں خواتین اس لیے موٹی ہیں کیونکہ یہ زیادہ تر وقت گھروں میں گزارتی ہیں کیونکہ پہلے وہاں پر کسی قسم کی سماجی سرگرمی میں خواتین کو حصہ نہیں لینے دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے خواتین گھروں میں رہ رہ کر صحت مند ہوگئیں، کوئی جسمانی مسائل کی وجہ سے تو کوئی پریشانی کی وجہ سے۔ لیکن ایک اور عام خیال یہ بھی ہے کہ عرب کے لوگ دبلی خواتین کے مقابلے صحت مند خواتین کو پسند کرتے ہیں۔

اخبار کی جانب سے جواب:

تاہم اب تک اس آرٹیکل کے شائع ہونے اور اداکارہ کے مقدمے کے اعلان پر اخبار کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا ہے۔ البتہ اس آرٹیکل میں لکھا گیا تھا کہ : " غربت اور سماجی پابندیوں کی وجہ سے خواتین گھروں میں رہنے پر مجبور ہوتی ہیں اور یہ ان میں موٹاپے کی ایک وجہ ہے۔ "

You May Also Like :
مزید