یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت دن ہے ۔۔ فرانسیسی ماڈل میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرنے کے اعلان سے پہلے کیا شئیر کیا تھا؟

image

اللّٰہ جسے چاہے ہدایت دے کر سیدھی راہ پر لے آتا ہے، یہ بات ہم نے ہمیشہ سے سنی ہے اور کئی بار اسے اپنی آنکھوں سے سچ ہوتے بھی دیکھا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے جو اس بات کی سچائی پر مہر لگا دیتا ہے۔

فرانسیسی ماڈل میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، "یہ لمحات میری زندگی کے سب سے خوشگوار لمحات ہیں"۔

ایل ہیمر کا کہنا تھا کہ، " اس لمحے میں محسوس ہونے والی خوشی اور جذبات کی شدت کو بیان کرنے کے لیے اتنے مضبوط الفاظ نہیں ہیں ، جتنے میں نے اس لمحے میں محسوس کیے"۔

ہیمر نے ہفتے کے روز مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے قریب حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کیں، اور اس کے دو دن بعد انھوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

انھوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ، "ایک روحانی سفر جس کی مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ میری ترقی اور رہنمائی کرئے گا"۔

ہیمر نے فرانسیسی ریئلیٹی ٹیلی شو "لیس پرنسز ایٹ لیس پرنسس ڈی ایل امور" (دی پرنسز اور پرنسز آف لَو) میں بھی کام کیا تھا۔

You May Also Like :
مزید