حجاب پہنے والی ماڈل کا فیشن انڈسٹری میں جدت لانے کا عزم

image
آسٹریلوی شہر میلبورن میں پہلی بار حجاب پہننے والی ماڈل فیشن شو میں شرکت کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماڈل حنان ابراہیم حجاب پہن کر ریمپ پر جلوہ گر ہو کر تاریخ رقم کریں گی۔

کینیا میں پیدا ہونے والی25 سالہ حنان ابراہیم نے حال ہی میں اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ ریڈی ایشن تھراپسٹ حنان میلبورن کے بڑے برانڈز کے لئے ماڈلنگ کر چکی ہیں۔

حنان ابراہیم حجاب کے ساتھ فیشن انڈسٹری میں نام بنا کر دنیا میں اسلامی ثقافت کا مثبت تاثر پیش کرنے کی خواہاں ہیں۔

News Source : Samaa

You May Also Like :
مزید