کوئی کیسے کسی انسان پر اتنا ظلم کرسکتا ہے وہ تو رسولِ خُدا کے نواسے تھے ۔۔ نُور بُخاری واقعہ کربلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑیں

image

اداکارہ نور بُخاری نے واقعہ کربلا پر بات کرتے ہوئے ویڈیو میں کہا کہ: " نبی ﷺ کا نام لیے بغیر تو نماز بھی مکمل نہیں ہوتی اور کربلا واقعے کے وقت نماز صرف آلِ رسول ﷺ نہیں پڑھ رہی تھی بلکہ سامنے ظالموں نے بھی ادا کی تھی، پھر بھی وہ کیسے اتنے ظالم ہوگئے کہ انہوں نے رسولِ خُدا کے گھر والوں پر اتنا ظلم کیا۔۔ اس واقعے کی حقیقت خُدا سے بہتر کوئی نہیں جانتا لیکن جب جب یہ واقعہ سنتے ہیں آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، دل پھوٹ پھوٹ کر روتا ہے۔ "

مزید کہا کہ: " 6 ماہ کے بچے پر بھی ظلم کی انتہا کی، 7 محرم کے دن پانی بند کردیا گیا، کھانا بند کردیا گیا کیوں؟ وہ اس قدر خائف تھے کہ حضرت علی جو شیرِ خُدا ہیں ان کے بچے 10 ہزار کی فوج کو بآسانی شکست دے دیں گے، یہی وجہ تھی شاید کہ ظالموں نے رسول کے خاندان پر حملہ کرنے سے قبل ان پر ظلموں کی انتہا کردی۔ "

You May Also Like :
مزید