شادی کے بعد کرکٹرز ان فٹ اسلیئے ہو جاتے ہیں کیونکہ ۔۔ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کیا جواب دیا کہ سب اتفاق کرنے لگے؟

image

پاکستان میں کرکٹرز سے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔ بورڈ پر سیاست کی جاتی ہے لیکن کرکٹر کو بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں اور وہ اس کھیل سے بہت زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں۔ اشتہارات سے لے کر لیگز تک، کرکٹرز ہر جگہ ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ ان کی بیویاں بھی وائرل ہوجاتی ہیں۔

ہمارے کئی کرکٹ اسٹارز حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ جن میں ہم نے شاداب خان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق اور شان مسعود کو یکے بعد دیگرے شادی کرتے دیکھا۔ کرکٹرز کو بعد میں اپنی دلہنوں کو دوروں پر لے جاتے دیکھا گیا اور ان کی تصاویر بھی وائرل ہوتی رہیں۔

رمیز راجہ سے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھا گیا تھا کہ کرکٹرز شادی کے بعد اپنی فٹنس کیوں کھو دیتے ہیں؟ بہت سے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے اور لوگ یہ بات جاننا چاہتے ہیں۔

جس پر رمیز راجہ نے اپنا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ، وہ کبھی بھی دوران کرکٹ اپنی بیوی کے ساتھ سفر نہیں کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ، جب آپ اتنے گھنٹے کام کر رہے ہوں تو بیوی اور چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنا آسان کام نہیں ہے۔ اس طرح جب کھلاڑیوں پر خاندان اور پھر ان کے کام کا دباؤ ہوتا ہے تو کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے کرکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹور ختم ہونے کے بعد ایک ہفتہ چھٹیاں گزاریں نہ کہ میچوں کے دوران گھومنا پھرنا کریں۔ یہ ان کی فٹنس کو متاثر کرتا ہے۔

You May Also Like :
مزید