ثناء میر کا اعزاز، آئرش کپتان کو آؤٹ کرنیوالی لیگ بریک ورائٹی بہترین بال قرار  

 

اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی آل راؤنڈر ثناء میر کا ایک اور اعزاز، آئرش کپتان کو آؤٹ کرنے والی لیگ بریک ورائٹی کو ورلڈ کپ کی بہترین بال قرار دیدیا گیا جس پر پاکستانی خاتون کھلاڑی کو مبارکباد بھی موصول ہونے لگیں۔قومی کرکٹر ثناء میر کے لیے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یادگار ایونٹ بن گیا، کیریبینز کے دیس آئرش کپتان کو لیگ بریک ورائٹی پر آؤٹ کیا کہ آئی سی سی حکام بھی عش عش کر اٹھے، اسی گیند کو ورلڈکپ کی بہترین بال قرار دے دیا۔اعزاز کو آفیشل پیج پر شیئر کیا اور ساتھ ہی مبارکباد بھی دی، آئی سی سی ویمن ورلڈکپ 2018 میں قومی ٹیم تو پہلے راؤنڈ تک ہی محدود رہی لیکن ثناء میر انفرادی پرفارمنس پر سب سے آگے نکل گئیں

YOU MAY ALSO LIKE :