مطلب کے لیئے مزار بھی پہنچ جاتے ہیں۔۔ اداکارہ سارہ علی خان کی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری، ویڈیو

image

اداکارہ سارہ علی خان بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتہ سنگھ کی صاحبزادی ہیں، جنہوں نے کچھ ہی سال پہلے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ انڈسٹری میں آنا ان کیلیئے مشکل نہیں تھا لیکن یہاں اپنی جگہ بنانا سب کے لیئے ہی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

اترنگی رے جیسی کامیاب فلم کے بعد اب سارہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی، فلم "زرا ہٹ کے زرا بچ کے" کی ریلیز سے پہلے دونوں اداکار ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں۔

سارہ علی خان اب فلم کی تشہیر اور کامیابی کی دعا مانگنے خواجہ غریب نواز کی درگاہ اجمیر شریف پہنچ گئی ہیں۔ ادکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس موقع پر سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے۔ درگاہ پر سارہ کی موجودگی کا سُن کر مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور انہیں خوب سراہا۔

سوشل میڈیا پر جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے وہیں انتہا پسند ہندو سارہ علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

بھارت کے شہر اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر دور دراز سے مسلمانوں سمیت ہندو بھی حاضری دیتے ہیں جبکہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز بھی درگاہ پر حاضری کیلئے آتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید