سعودی خاتون شیف باربی ڈول کے لئے منتخب

image
باربی ڈول بنانے والی کمپنی ’میٹل‘ نے سعودی باربی ڈول خاتون شیف لولوة العزة کی شکل کی بنائی جائیں گی۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لولوة العزة نے کہا کہ میٹل کمپنی نے انہیں سعودی باربی ڈول کے طور پر پیش کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

سعودی عرب کی تین خواتین کے نام اس حوالے سے پیش ہوئے تھے جن میں سے انہیں منتخب کیا گیا ہے۔ سعودی خاتون شیف نے مزید کہا اپنی ہمشکل سعودی باربی ڈول دیکھی تو مجھے بہت اچھا لگا۔

فوری طور پر تصاویر اپنے گھر والوں کو بھیج دیں ہیں۔ واضح رہے کہ کمپنی نے یہ فیصلہ باربی ڈول متعارف کرائے جانے کے 60 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیا ہے۔

News Source : Nawaiwaqt

You May Also Like :
مزید