سعودی عرب : پہلی خاتون ٹریفک انشورنس انسپکٹر تعینات

image
ٹریفک حادثات کی نگران انشورنس کمپنی ”نجم“ نے سعودی خاتون کو ٹریفک انشورنس انسپکٹر تعینات کر دیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ’نجم‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد السلیمان نے میڈیا کو بتایا کہ انسپکٹر خاتون نے ریاض میں تین ٹریفک حادثات کا جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا۔

’سعودی خاتون انسپکٹر نے خالد بن ولید روڈ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاں ٹریفک حادثات پیش آئے تھے، کی کامیابی سے نگرانی کی۔

سعودی خواتین محکمہ ٹریفک سے ڈرائیونگ اسکول میں ٹریننگ دینے کیلئے تعینات تھیں۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی خاتون کو فیلڈ میں ٹریفک مسائل حل کرنے کا موقع دیا گیا ہو۔

News Source : nawaiwaqt

You May Also Like :
مزید