میرے شوہر مجھے اور اپنی دوسری بیوی کو ایک ساتھ گُھمانے لے گئے مگر ۔۔ خاتون کیسے اپنے شوہر کی دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہی ہیں؟ جانیئے ان کی کہانی

image

بیویاں اپنے شوہر کی دوسری شادی کو ہر گز برداشت نہیں کر پاتی کیونکہ وہ کبھی بھی خاوند کو کسی سے شیئر نہیں۔ کرسکتی ہیں یہ ہر عورت کا مزاج ہے جو صدیوں سے یکساں ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مگر کچھ ایسی مجبوریاں بھی آجاتی ہیں جن کی وجہ سے ایک عورت کو شوہر کی دوسری یا اس سے زائد بیگمات کو قبول کرنا پڑتا ہے۔

ستارہ یسین بھی انہی خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کی سابقہ محبت کو شادی کے 13 سال بعد اپنی سوتن کے طور پر قبول کیا اور شوہر کی دوسری شادی پر خاموش رہی جبکہ وہ جانتی ہیں کہ میاں بیوی کی محبت کا حصے دار کوئی اور بن جائے تو جتنی تکلیف ہوتی ہے لیکن قسمت کے آگے کس کی چلتی ہے۔

ستارہ نے اپنی سوتن کا ویلکم بھی خود کیا اس کے لئے کھانے بھی بنائے اپنے گھر میں جگہ بھی دی اور پھر اس کے لئے خود ہی دوسرا گھر ڈھونڈنے میں شوہر کی مدد بھی کی۔

ستارہ نے اس معاشرے میں ہمت و دلیری کی مثال قائم کردی جہاں ایک ہی مرد کی ایک سے زائد بیویاں آپس میں ایک دوسرے کو کاٹ پھینکتی ہیں وہیں ستارہ نے دل بڑا کرکے سب کو صبر کا پیغام دے دیا۔

ستارہ نے کچھ روز قبل ایک ویڈیو بنائی جس میں اس نے بتایا کہ:

میرے شوہر مجھے اور اپنی دوسری بیوی کو ایک ساتھ گھمانے لے کر جا رہے ہیں، مجھے اچھا تو نہیں لگ رہا جانا لیکن چونکہ میں نے اپنے نئے گھر میں شفٹ ہونے کے لئے ایک الماری خریدنی تھی تو شوہر مجھے بھی ساتھ لے گئے۔ مجھ سے برداشت تو نہیں ہو رہا تھا مگر کیا کرسکتے ہیں اب دوسری بیوی کا بھی شوہر پر اتنا ہی حق ہے جتنا میرا ہے۔

You May Also Like :
مزید