صرحا اصغر کے یہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ۔۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیسے کیا ؟

image

صرحا اصغر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک خوبصورت اور نیا چہرہ ہیں اسکے ساتھ ہی وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں۔ وہ اپنے ڈراموں پیار کے صدقے، آخر کب تک، جھوٹی لو اسٹوری اور بے باک کے لیے مشہور ہیں، اور ان کے ڈرامے بے باک کو عوام میں کافی پذیرائی بھی ملی۔

صرحا اصغر نے جنوری 2021 میں اپنے دوست عمر سے شادی کی تھی، نوجوان جوڑے نے شادی کے بعد جلد ہی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ صرحا اور عمر کا ایک حیرت انگیز رشتہ ہے اور وہ بہت ساری ویڈیوز سوشل میڈٰیا پر شیئر کرتے ہیں۔

اس جوڑے نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تازہ ترین ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انھوں نے والدین بننے کی خوشخبری سنائی ہے۔ جبکہ صرحا نے اپنی رپورٹس کے ساتھ اس متوقع خوشخبری کا اعلان کیا ہے جو دسمبر 2022 میں آئے گی، انھوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا خاندان اب بڑھ رہا ہے۔ ویڈیو دیکھیں۔

اس خبر کے آتے ہی مداحوں نے جوڑے کیلیئے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائیں بھی کیں۔ بہت سارے مداحوں نے کہا کہ وہ جلد ہی والدین بننے پر جوڑے کے لئے بہت خوش ہیں۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں ان کمنٹس پر۔

You May Also Like :
مزید