جب میں نے بچے کو دیکھا تو ڈر گئی، اس کے جسم پر ڈھیروں بال تھے ۔۔ کچھ بچوں کے جسم پر پیدائشی طور پر زیادہ بال کیوں ہوتے ہیں؟

image

بال ہر جاندار کے جسم پر ہوتے ہیں چاہے وہ جانور ہو، پرندہ ہو یا کوئی انسان۔ جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو عموماً اس کے جسم پر کسی بالغ سے کم بال ہوتے ہیں۔ بعض اوقات کچھ ایسے بچے بھی پیدا ہوتے ہیں جن کے جسم پر بہت زیادہ بال ہوتے ہیں اور وہ ان بالوں کی وجہ سے بالکل الگ دکھائی دیتے ہیں۔

کچھ وقت قبل ایک خاتون کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا جسم بالوں سے ڈھکا ہوا تھا اور وہ ڈر گئیں۔ خاتون میلا نے کہا کہ: '' جب میں نے اپنے بیٹے کو دیکھا تو میں ڈر گئی کہ یہ میرا ہی بچہ ہے؟ اس کے جسم پر اتنے بال کیوں ہیں، میں نے گھبراہٹ میں ڈاکٹر سے سوال کیا تو ڈاکڑ نے بتایا کہ یہ بالکل نارمل ہے، اس میں گھبرناے کی بات نہیں ہے کچھ بچوں کے جسم پر پیدائشی بال ہوتے ہیں جو ان کے جسم کو ماں گرمائش دیتے ہیں اور کچھ کو ہارمونل اثرات کیوجہ سے بال ہوتے ہیں۔ آپ گھبرائیں نہیں 4 سے 6 ماہ کے اندر بچے کے جسم پر موجود بال ختم ہو جائیں گے۔ ''

وجہ:

والدین کے جسم سے بچے میں جو خون منتقل ہوتا ہے اس میں گرمائش زیادہ ہونا بچے کے جسم پر زیادہ بال ہونے کی ایک وجہ ہے۔ کہیں والد کے جسم پر زیادہ بال ہوتے ہیں تو بچے کے بھی پوتے ہیں یہ جنیاتی اثر ہے، کہیں ماں کے ہارمونل پیچیدگی بچے میں منتقل ہو جاتی ہے جس سے بچے کے جسم پر یوں بال پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن یہ ایک عام بات ہے اس کا مطلب کوئی بیماری نہیں ہے۔

اگر ہو جائیں تو؟

بچوں کی روزانہ مالش کرنے سے جسم کے یہ چھوٹے اور غیرمعمولی بالوں کی افزائش کنٹرول ہوتی ہے، البتہ آٹے کو سخت گوندھیں اور اس کو بچے کے جسم پر رگڑیں، اس سے ہلکے بال نکل آئیں گے۔ موٹے بال ہونے کی صورت میں حلاوہ ویکس کرنا مناسب ہے، اس سے کوئی سائیڈافیکٹ نہیں ہوتا، بس ویکس کرنے کے بعد لوشن لگالیں تاکہ جلد پر نشانات نہ پڑیں۔

You May Also Like :
مزید