کیری سے چربی بھی پگھلتی ہے اور ہاضمہ بھی اچھا ہوتا ۔۔ جانیے کیری کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو ہر کسی کو پتہ ہونا چاہیے

image

کچے آم یا کیری آج کل ہرجگہ دستیاب ہیں، آم وہ پھل ہے جس کا لوگ باقاعدہ انتظار کرتے ہیں۔ پکے ہوئے آم تولوگوں کو پسند ہوتے ہی ہیں، لیکن کیری یعنی کچے آم کو بھی لوگ مختلف استعمال میں لاتے ہیں جس میں چٹنیاں، مربے،اچار،مشروبات یا مختلف چیزیں شامل ہیں۔ بازار میں کیری آتے ہی ہر گھر میں کیری کی ہری چٹنی، میٹھی کلونجی والی چٹنی ، کیری کا شربت اور کیری کا مربہ اور اچار بننے شروع ہو جاتے ہیں ، آم غالباً وہ واحد پھل ہے جس کا کچا پھل بھی لوگوں میں اتنا ہی مقبول ہے جتنا کہ اس کا پکا ہوا پھل۔ آم کی تاثیر گرم جبکہ کیری کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

یہاں کیری کے چند فوائد کا ذکر کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔ کیری لو سے بچا کرجسم کو ٹھنڈا کرنے کے کام آتی ہے۔

معدے کے مسائل میں کارآمد:

کچے آم کا استعمال معدے کے مسائل میں کام آتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو کیریاں کاٹ کر اس پر نمک مرچ چھڑک کر کھانا بہت اچھا لگتا ہے، اس سے اکثر گلا بھی خراب ہوجاتا ہے لیکن کیری کھانے کی عادت قبض، ہیضے، سینے کی جلن اور متلی کی کیفیت اور بدہضمی سے تحفظ یا ان کا اچھا علاج ثابت ہوتی ہے۔

دل کے لیے مفید:

کچے آموں میں نیاسن نامی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ دل کے لیے صحت بخش جز ہے، نیاسن خون کی شریانوں کے مسائل سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ بلڈ کولیسٹرول لیول بہتر کرتا ہے۔دل کی مختلف بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور:

کچے آم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور عام طور پر اس کی کمی ہی مختلف امراض کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ وٹامن خون کی شریانوں کی لچک بڑھاتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے جس سے اینیما کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔

جگر اور آنتوں کو فعال بناتا ہے:

کچے آم جگر کے لیے بہت فائدہ مند ہیں اور یہ جگر کے مختلف امراض سے بچانے یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ کیری کے ٹکڑوں کو چبانا چھوٹی آنت میں پتے میں بننے والے سیال بائل کو داخل کرتا ہے، جہاں وہ چربی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے جبکہ غذا میں موجود نقصان دہ جراثیموں کو مارتا ہے۔

لو سے بچا کر ڈی ہائیڈریشن سے محفوظ کرتی ہے:

کچے آموں یا کیری کا شربت پینا صرف فرحت بخش ہی نہیں بلکہ یہ شدید گرمی کے اثرات کو کم کرکے ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے۔ گرمیوں میں پسینے کی وجہ سے جسم سے بہت زیادہ سوڈیم کلورائیڈ اور آئرن خارج ہو جاتا ہے، جس سے جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے،اور کمزوری ہو جاتی ہے۔ کیری کا شربت اس سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ذائقےمیں بھی مزیدارہوتا ہےاوربنانا بھی آسان ہوتا ہے۔

کیری کا شربت:

کیریاں چارعدد، پانی چار پیالی، کالانمک آدھا چائےکا چمچ، چینی حسبِ ذائقہ، پودینہ (باریک پیس لیں)چند پتے اورسیاہ مرچ(پسی ہوئی )حسبِ ذائقہ

سب سے پہلےکیریاں چھیل کراُبال لیں۔ جب کیریاں گل جائیں، توچولھےسےاُتارکرٹھنڈا کرلیں۔اب اسی پانی میں کیریوں کو مسل لیں، گٹھلیاں نکال دیں۔ پھربلینڈرمیں ڈال کربلینڈ کرلیں۔ اب انھیں ایک پتیلی میں ڈالیں اورساتھ ہی پودینہ اور چینی بھی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں، جب آمیزہ یک جان ہوجائے، تو چولھے سے اُتارکر ٹھنڈا ہونے پر کالا نمک ڈال دیں۔ پھر کسی بوتل میں بَھرکرفریج میں رکھ لیں۔ جب دِل چاہے، ایک گلاس پانی میں تھوڑا سا شربت ڈال کرمزے سے پئیں یا مہمانوں کو پیش کریں۔

You May Also Like :
مزید

Kache Aam Ke Fayde

Kache Aam Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kache Aam Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.