بریانی کے چاول گیلے رہ گئے تو۔۔ جانیں سادے اور پلاؤ بریانی کے چاولوں سے جھٹ پٹ ساری نمی ختم کرنے کے سستے اور آسان طریقے

image

اکثر چاول پکاتے ہوئے پانی زیادہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سادے چاول یہاں تک بریانی اور پلاؤ تک کھانے کے قابل نہیں رہتے۔ یوں پکانے والے کی ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔ اس لئے آج ہم اس مشکل سے نمٹنے کا ایسا طریقہ لائے ہیں جس سے منٹوں میں آپ کے چاول خشک اور کھلے کھلے ہوجائیں گے۔

چاول پکنے کے بعد گیلے رہ جائیں تو فکر مت کریں بلکہ ڈبل روٹی کا ایک سلائس چاول کی دیگچی میں رکھ دیں۔ چاول کو 2 سے 3 منٹ تک دھیمی آنچ پر مزید پکائیں۔ ڈبل روٹی ساسی نمی سوکھ لے گی اور چاول ٹھیک ہوجائیں گے۔

پکنے کے بعد گیلے چاولوں کو ٹھیک کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ انھیں ایک پلیٹ میں پھیلا کر رکھ دیں اور آدھے گھنٹے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

پکے ہوئے چاولوں کو اوون کی ٹرے میں بیکنگ پیپر پر پھیلا کر نکالیں اور 180 ڈکری درجہ حرارت پر 5 منٹ تک پکائیں۔ سارا پانی سوکھ جائے گا۔ اگر زیادہ گیلے نہیں تو دورانیہ کم کیا جاسکتا ہے۔

اگر یخنی پلاؤ یا بریانی پکاتے ہوئے پانی زیادہ ہونے کا احساس ہوجائے تو اسی وقت پانی نکال کر الگ رکھ دیں۔ پکاتے ہوئے پانی کم ہوجائے تو حسبِ ضرورت دوبارہ استعمال کرلیں ورنہ یہ پانی کسی اور وقت کام آجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Geelay Chawal Theek Karnay Ka Tarika

Geelay Chawal Theek Karnay Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Geelay Chawal Theek Karnay Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.