کھانا بنانے کی شوقین ہر عورت ہوتی ہے چاہے وہ کوئی عام ہاوس وائف ہو یا کوئی اداکارہ۔ اس بات کا اندازہ آپ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بنائے گئے کھانوں اور ان کی یوٹیوب ویڈیوز سے لگا سکتے ہیں۔ کیونکہ مشرقی گھرانوں میں کھانے کی ذائقہ عورت کے ہاتھوں سے ہی لگایا جاتا ہے۔
شگفتہ اعجاز دیسی کھانے بھی بہت ذائقہ دار طریقے سے بناتی ہیں، آپ بھی ان کا طریقہ اپنائیے تاکہ مزے دار کھانوں کا ذائقہ آپ بھی دوبالا کرسکیں۔
ٹپس:
چنے کی دال کو ایک گھنٹہ بھگو کر ابال لیں۔
ایک پین میں دو چمچ اصلی گھی گرم کرکے پیاز ہلکی براؤن کریں، ساتھ میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، زیرہ اور گرم مصالحہ شامل کرکے پکائیں۔
پھر اس مصالحے میں ابلی ہوئی دال ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔
اب ایک پین میں زیرہ اور پیاز کے سلائس ڈال کر ہلکا سا پکائیں اور ہری مرچ کاٹ اس میں ڈال دیں، جب ہری مرچ کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو چولہے کو بند کردیں۔
پھر ہری مرچ اور پیاز کو آئل سمیت دال کے اوپر ڈال دیں۔
تھوڑا سا ہرا دھنیا اور ایک لیموں چھڑک دیں۔
اب نان یا سادی روٹی کے ساتھ سروو کردیں۔