وقت اور انسان کا تقاضا

"وقت کی ایمانداری اور انسان کا تقاضا"
تحریر: ناز بلوچ
کانئات میں موجود ہر چیز نے اپنا نظام وقت کے پیمانوں میں رکھا ہوا ہے
چاند، سورج، زمین، ستارے، سیارے سب وقت کے پانبد ہیں۔ یہ قدرت کے وقت کی ایمانداری ہے
اگر ہم دوسرے ممالک کو دیکھیں وہاں وقت کی قدر کی جاتی ہےجب کہ پاکستان اس لحاظ سے بھی پیچھے ہیں کہ یہاں وقت کو کوئی اہمیت ہی نہیں دیتا۔ اس لیے زندگی کا نظام در بدر ہو رہا ہے۔

سب سے پہلے اپنے بچوں کو پورے دن کا ٹائم ٹیبل بنا کے دیں اس سے نہ صرف وہ ان کی زندگی میں اصول و ضوابط پیدا ہوں گے بلکہ وہ دوسری غلط سرگرمیوں سے بھی دور رہیں گے، ان کی زندگی ایک نظام کے تحت گزرے گی۔
انسان کو زندگی کا وقت دیا گیا ہے غور کریں تو اک صبح یا شام کے برابر ہے یہ وقت۔ چاہے تو کوئی شام بن جائے
چاہے تو کوئی صبح بن کے لوگوں کی زندگی میں اجالا کرے
اپنے زندگی کے وقت کو ضائع نہیں کریں کوئی نہ کوئی ایسا کام ضرور کر جائیں جو آپ کے اس وقت کو سب کے ذہنوں میں اک نئی صبح بنا دے۔
اللّٰہ حامی و ناصر۔ شکریہ۔
 

TEHMINA NAZ
About the Author: TEHMINA NAZ Read More Articles by TEHMINA NAZ: 3 Articles with 1649 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.