بھارتی کپتان کو بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

image

نئی دہلی: بھارتی وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ان کے مدا حوں نے خاتون کرکٹر کے لباس کے چناو کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ آپ کو ایسے لباس نہیں پہننے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو ٹویٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے کافی بولڈ لباس پہن رکھا ہے۔ میتھالی راج کا یہ عمل ان کے مداحوں کو بہت ناگوار گزرا اور انہوں نے تعریف کے بجائے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایک مداح نے میتھالی راج کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ”میم اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیجئے، لوگ آپ کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں لیکن آپ کے اس طرح لباس کو نہیں۔“


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts