سام سنگ پاکستان نے اتحاد ایئر ویز پر 20 فیصد رعایت کے ساتھ گلیکسی نوٹ 8 کے پری آرڈرز کا آغاز کر دیا

image
لاہور ۔ 6 ستمبر 2017ء سام سنگ ۔ متنوع ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر نے پاکستان میں گلیکسی نوٹ 8 کے پری آرڈر کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر سام سنگ پری آرڈر کرنے والے صارفین کے لئے اتحاد ایئر ویز پر مفت وائی فائی رسائی اور 20 فیصد رعایت سمیت ایک سال کے لئے غیر محدود رسائی کے ساتھ آئی فلیکس کی رکنیت کی پیشکش کی ہے۔

انفینیٹی ڈسپلے کے ساتھ اس نئی ڈیوائس کی پاکستان میں قیمت 108,99 روپے ہے اور سام سنگ 26 ستمبر سے اس کی ترسیل شروع کرے گا۔ صارفین 4 ستمبر سے 24 ستمبر 2017ء تک نئی ڈیوائس کے لئے آرڈر کر سکتے ہیں۔ اس کا پری آرڈر ٹیلی مارٹ کے ذریعے آن لائن یا ذاتی طور پر سام سنگ سٹورز پر جا کر کیا جا سکتا ہے۔

سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں اس نئی ڈیوائس کو متعارف کرانے پر فخر ہے جس نے سمجھدار صارفین کے لئے معلوماتی تفریح اور فوری عالمی رسائی کا وعدہ کیا ہے جو تیز رفتار طرز زندگی گذارنے کی خواہش رکھتے ہیں اور آج کی انتہائی مسابقتی پیشہ ورانہ دنیا میں سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ دنیا کی ممتاز ایئر لائن ’’اتحاد ایئر ویز‘‘ کے ساتھ دنیا بھر میں شاندار سفری رعایت سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

گلیکسی نوٹ 8 کے دلچسپ فیچرز میں 6.3 انچ کواڈ ایچ ڈی پلس (2960x1440) سپر ایمولڈ ڈسپلے، 10nm اوکٹا کور ایکسی نوس 8895 پروسیسر، 6 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل سٹوریج جو میموری ایس ڈی کارڈ سے وسیع ہو سکتی ہے، شامل ہیں۔

اس میں او آئی ایس اور وائیڈ اینگل f/1.7، ٹیلی فوٹو اور ایک f/2.4 کے ساتھ 12 میگا پکسل بیک کیمرہ، 8 میگا پکسل f/1.7 فرنٹ کیمرہ نصب ہے۔ یہ 3300 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم کا حامل ہے۔ یہ طاقتور نیا سمارٹ فون تین دلکش رنگوں میپل گولڈ، مڈ نائیٹ بلیک اور آرکیڈ گرے میں دستیاب ہوگا۔

 


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts