امریکا کی جانب سے سندھ پولیس کو کرپشن کی روک تھام کے لیے جدید ترین فارنزک آلات کی فراہمی

image
قائم مقام امریکی قونصل جنرل جان وارنر نے جعلی دستاویزات کی نشاندہی کرنے والا جدید ترین سسٹم سندھ پولیس کے حوالے کیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔‘‘ویڈیو اسپیکٹرل کمپیریٹر 800’’ سسٹم سندھ پولیس کو جعلی سفری و شناختی دستاویزات، جعلی کرنسی، جعلی چیک اور دیگر جعلی دستاویزات کی شناخت اور روک تھام میں مدد دے گا۔ ‘‘وی ایس سی 800’’ امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو دیا جانے والا دوسرا سسٹم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام قونصل جنرل جان وارنر کا کہنا تھا کہ‘‘ دنیا بھر میں کرپشن کے خلاف جنگ امریکا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاہم اس کی شروعات مقامی سطح پر ہوتی ہے اسی لیے کرپشن کے خاتمے کی مہم میں ہمیں سندھ پولیس کی مدد کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔’’

دستاویزات کی چھان بین کرنے والا ‘‘وی ایس سی 800’’ دنیا کا جدید ترین فارنزک سسٹم ہے جو نہایت مؤثر ثابت ہوا ہے۔ اس سسٹم کو چلانے کے لیے سندھ پولیس کے پانچ افسروں کو اگست 2017ء میں برطانیہ میں ایک ہفتے کی تربیت فراہم کی گئی جس کے اخراجات امریکا نے برداشت کیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو 90 سے زائد ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم اور کرپشن کے خاتمے، منشیات سے متعلقہ جرائم ختم کرنے اور پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ ادارہ قانون کے نفاذ اور شفاف عدالتی نظام کے لیے بھی کوششیں کرتا ہے۔
 


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts