"بگ باس سیزن11"کی پہلی کنٹیسٹنٹ کی تصویر منظر عام پر آگئی

image

ممبئی: معروف ریالٹی شو " بگ باس 11"کے پہلے کنٹیسٹنٹ کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔
ریالٹی شو " بگ باس11" کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پہلی کنٹیسٹنٹ کی تصویر شیئر کر دی ہے۔ اس تصویر میں کنٹیسٹنٹ کے چہرے کو پردے میں رکھ کر شائقین سے کہا گیا ہے کہ کنٹیسٹنٹ نام بوجھنے کی کوشش کریں اور براہ راست سیٹ پر بیٹھ کر " بگ باس11"دیکھنےکا موقع حاصل کریں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق جو مداح پہلی کنٹیسٹنٹ کانام جاننے میں کامیاب ہونگیں ان کو براہ راست سیٹ پو بیٹھ کر " بگ باس11" دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔
لہذا اس آفر کے پیش نظرمداحوں نے کنٹیسٹنٹ کا نام جاننے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ ترکش لکھاری ہے اور کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ یہ مسلمان ماڈل ہے۔


یاد رہے کہ " بگ باس11"کو منظر عام پر لانے کی تیاری کی جا رہی ہےاور اس شو کا پرومو بھی منظر عام پر آچکاہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی بگ باس چھوٹے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts