کراچی میں نکلنے والے 8 محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ موبائل سروس سندھ حکومت کی سفارش پر معطل کی گئی ہے- دوسری جانب موبائل سروس کی بندش کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
اس کے علاوہ کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر
دی گئی ہے- تاہم اس پابندی سے قانون نافذ کرنے والے ادارے٬ 12 سال سے کم عمر بچے٬
صحافی اور خواتین آزاد ہوں گی-
سندھ حکومت کی طرف سے موبائل سروس معطل کرنے کی سفارش چند روز قبل کی گئی تھی جس
میں سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ 8 محرم الحرام
سمیت 9 اور 10 محرم الحرام کے مخصوص اوقات میں موبائل سروس بند رکھی جائے-