سلمان خان کی نایاب تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

image

ممبئی: بالی و وڈدبنگ سلمان خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ بچن کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ، جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاریا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑتے ہیں۔ تصویر کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں ان کا کہنا تھا”یہ کچھ سال قبل کی تصویر ہے“۔جس پر ان کے مداحوںکے جانب سے مختلف قسم کے پیغامات آ رہے ہیں۔سلمان خان اپنی پر مزاح طبیعت کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ،ایساہی کچھ اظہار انہوں نے شیئر کی گئی تصویر میں بھی کیا۔


سلمان خان 27دسمبر1965کو پیدا ہوئے تھے ،جس کی ان کی عمر کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں۔ ان کا پورا نام” عبدالرشید سلیم “ ہے ،لیکن فلمی دنیا میں ان کو سلمان خان کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔سلمان خان اس وقت ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جبکہ وہ بگ باس کے 11ویں سیزن کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts