کراچی(09اکتوبر،2017): کے الیکٹرک نے پاکستان Digi ایوارڈز 2017 میں دو ایوراڈزجیت لئے ہیں۔ ادارے کو یہ ایوارڈزتخلیقی صلاحیت کا بہترین استعمال/جدت/آؤٹ آف دی باکس اوربہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمیونیکیشن (سوشل میڈیا) کے شعبوں میں دئیے گئے۔ایوارڈز کی تقریب پی اے ایف میوزیم ، کراچی میں منعقد ہوئی۔
پاکستان Digi ایوارڈز اس نئے جدید ترین کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ سافٹ ویئر کی
توثیق ہے جس نے پاور یوٹیلٹی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کسٹمرز کو زیادہ سے
زیادہ سہولت پہنچانے کے قابل بنایا ہے۔ یہ کامیابی صارفین کو سہولت فراہم کرنے
اورکے الیکٹرک کے سوشل میڈیا اورانگیجمنٹ کے معیار کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق،’’ادارہ صارفین پر توجہ مرکوز رکھنے والی ٹیکنالوجیز
اور سولوشنزپر عمل درآمد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہیں۔جدید ترین سوشل میڈیا ٹولز
اور اسٹریٹیجی پر عمل درآمد نے کے الیکٹرک کوڈیجیٹل کے میدان میں صارفین کے تجربے
میں مسلسل اضافہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔‘‘
آن لائن میڈیا کی افادیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کے الیکٹرک نے پانچ سال قبل سوشل
میڈیا پلیٹ فارمز کا آغاز کیاتھا۔کے الیکٹرک کے سوشل کیئر ماڈل کے پیچھے ایک ایسی
ٹیم کام کررہی ہے جو آن لائن استفسارات کے معاملات کو چلانے اور فوری جواب کویقینی
بنانے کی غرض سے دن رات کام کرنے کے لیے وقف ہے ۔یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عام تعطیلات
میں بھی فعال رہتے ہیں۔کے الیکٹرک نے اپنے آغاز سے ہی فوری جواب دینے کی شرح
کوکامیابی سے برقرار رکھا ہے اور فیس بک کی جانب سے اسے ’very responsive‘کے طور پر
ٹیگ کیا گیا ہے۔کے الیکٹرک پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جس نے گزشتہ سال اپنے ڈیجیٹل
پلیٹ فارم کوSAP کے ساتھ ضم کیا تھا۔اس طرح ادارے کے پاس کسٹمر کیئر ٹچ پوائنٹس کی
ایک وسیع رینج موجود ہے۔
کے الیکٹرک ملک کی پہلی پاور یوٹیلٹی کمپنی ہے جس نے SAP IS-Uنصب کیا جو ایک جامع
کسٹمر ریلیشنز اور بلنگ مینجمنٹ سسٹم ہے ۔اس سال کے آغاز میں ، کے الیکٹرک کو پہلی
پاکستانی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جس نے کسٹمر کیئر کے شعبے میں 'ٹیکنالوجی کے
بہترین استعمال پر دبئی میں منعقد ہونے والی Genesys G-Summit Middle East 2017میں
ایوارڈ جیتا ۔