عرب خاتون اینکر نے ٹی وی پروگرام میں بال کاٹ لئے

image

قاہرہ : مصر کے ایک ٹی وی پروگرام میں اس وقت دیکھنے کو ملی کہ جب ایک خاتون میزبان نے لائیو ٹی وی شو کے دوران غصے میں آ کر اپنے بال کاٹ ڈالے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصرکی نسبتاً کم معروف خاتون اینکر منال خالد اپنے لائیو ٹی وی شو کے دوران دہشت گردوں کے ایک حملے میں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں لیکن وہ بات کرتے کرتے اس قدر جذباتی ہو گئیں کہ انہوں نے غصے میں آ کر اپنے ہی بال کاٹ ڈالے۔منال خالد نے کہا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر جانیں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں اور جب تک فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے یا اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے وہ بال لمبے نہیں رکھیں گی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts