عامر کی اہلیہ نرجس نے ٹوئیٹر پر شوہرکو بیٹی کی طرف سے کیا پیغام دیا؟

image

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ بالرمحمد عامرنے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کٹیں حاصل کیں۔ خاص بات یہ تھی کہ ہوم گراؤنڈ پر عامر کا یہ پہلا انٹرنیشنل میچ تھا۔

  میچ کے دوران جہاں دیگر کھلاڑیوں کی بیگمات سوشل میڈیا پرخاصی متحرک رہیں ،وہیں عامرکی اہلیہ نرجس نے بھی اچھی شریک حیات ہونے کا پورا ثبوت دیا اور میچ کے دوران مختلف ٹویٹس سے اپنے جذبات کا اظہار کرتی رہیں.

نرجس نے اپنی بیٹی کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بچی کی جانب سے لکھا کہ ’’ میں اپنے بابا کے لیے سپر ایکسائیٹڈ ہوں، وہ پاکستان میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ گڈ لک بابا اینڈ لو یو پاکستان ‘‘۔

 


 

میچ کے اختتام پر عامر کی اچھی پرفارمنس پر بھی نرجس نے اللہ کا شکرادا کیا۔

 

 


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts