اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے الابراہیم آئی اسپتال، کراچی میں ڈایابیٹک ریٹونوپیتھی وارڈ کا افتتاح

image
کراچی،31اکتوبر:2017 اپنے Seeing is Believing پروگرام کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جانب سے حال ہی میں الابراہیم آئی اسپتال، کراچی میں ڈایابیٹک ریٹونوپیتھی وارڈ کا افتتاح کیا گیا۔وارڈ کا افتتاح اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے کیا۔

ٓآنکھوں کی صحت پر قابل احترام اتھارٹی، ڈاکٹر صالح میمن نے ٹیم کو پروجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں پریزینٹیشن دی۔ سائٹ سیور انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر، منزہ گیلانی نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان میں آنکھوں کی صحت کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی خدمات کو سراہا۔

یہ وارڈSeeing is Believing فیز 5پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت، بینک پانچ برسوں کے دوران پاکستان کے تین اضلاع (کراچی، لاہور اور راولپنڈی) میں ایک ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا اور ذیابیطس کے مریض مردوں اور عورتوں کا سائٹ تھریٹننگ ڈایابیٹک ریٹنوپیتھی(STDR)کا علاج کیا جا ئے گا۔ امید ہے کہ اس نئے پروگرام سے تقریباً ایک ملین افراد کو بالواسطہ اور بلاواسطہ فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے کہا،’’اسٹینڈرڈ چارٹرد قابل انسداد نابینا پن کے پروگرام Seeing is Believingکے ذریعے پاکستانی عوام کی خدمت کر رہا ۔مجھے فخر ہے کہ نابینا پن میں 20فیصد کمی اس پروگرام کی بدولت ممکن ہوئی ہے جسے ہمارے بینک کی سپورٹ حاصل ہے۔ پاکستان میںSeeing is Believing فیز 5 پروجیکٹ کے ایسے مریضوں میں قبل از وقت تشخیص کے ذریعے نابینا پن کے خاتمہ کو یقینی بنائے گا جو ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے گزشتہ 11 برسوں کے دوران Seeing is Believing کے متعدد اقدامات کی قیادت کی ہے جن سے تقریباً 11 ملین افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس عزم اور توجہ کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں یہ بینک واحد ادارہ ہے جو پاکستان میں آنکھوں کی صحت کے حوالے سے پالیسی سازی میں حکومت کے ساتھ شریک ہے۔
 


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts