شاہین ایئر انٹرنیشنل نے نئے روٹس پر پروازیں شروع کر دیں

image
کراچی ،31اکتوبر،:2017 شاہین ایئر انٹرنیشنل نے اپنے مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کے تحت 30اکتوبر،2017سے فیصل آباد سے شارجہ اور لاہور سے مدینہ کے نئے روٹس پر پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ایئر لائن کراچی، لاہور اور فیصل آباد سے مدینہ، شارجہ اور جدہ کے لیے بھی پروازیں شروع کرے گی۔

فیصل آباد سے شارجہ کے لیے پہلی پرواز نمبرNL798-799 اور لاہورسے مدینہ کے لیے پہلی پرواز نمبرNL703-704 30اکتوبر، 2017کو کامیابی سے روانہ ہوئیں۔کراچی سے مدینہ کے لیے پرواز نمبرNL707-708 16نومبر ،2017سے جبکہ کراچی سے شارجہ پرواز نمبرNL684-685
17نومبر 2017 سے اور فیصل آباد سے جدہ کے لیے پرواز نمبرNL773-774 18نومبر،2017سے شروع ہوگی۔

اس مبارک موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، زوہیب حسن نے کہا،’’شاہین ایئر انٹرنیشنل اپنے مسافروں کو دنیا کے کسی بھی حصے میں آرام دہ سفرکی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اپنے پورٹ فولیومیں مسلسل اضافہ کررہی ہے ۔ ہماری مسلسل ترقی تمام تر مشکلات کے باوجود جاری رہی ہے اور مقامی ایوی ایشن انڈسٹری اور اس کے مسافروں کے ساتھ ہمارے عزم کی تصدیق ہے۔‘‘

اس سے قبل، شاہین ایئر انٹرنیشنل اپنے فضائی بیڑے کوچھ ایئر بسوں A319 کی شمولیت کے ذریعے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کر چکی ہے اور امید ہے کہ ایساایک اور طیارہ 2017 کے آخر تک شامل ہو جائے گا۔
 


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts