لاہور:معروف پاکستانی باکسر عامرخان پاک سری لنکا میچ دیکھنے لاہور آئے لیکن وہ اکیلے نہیں تھے ان کے ہمراہ معروف پاکستانی ماڈل تھیں ۔ تصاویر منظر عام پر آتے ہی وائر ل ہو گئی ہیں ۔

میڈیا کے مطابق عامر خان کو پاکستانی ماڈل الیزے گبول کے ساتھ آخری دفعہ دبئی بھی دیکھا گیا تھااور اب فریال کے ساتھ طلاق کے بعد دونوں دوبارہ ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں۔

عامر خان اور ماڈل الیزے گبول کی ایک ساتھ تصاویر نےمنظر عام پر آتے ہی بہت سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی ہے یا اس سے کچھ زیادہ چل رہا ہے۔