اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 21 دسمبر 2018ء کو تین بجے کیا جائے گا۔
طلباء ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں، طلباء نتائج معلوم
کرنے کیلئے BIEK لکھ کر space دیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583 پر بھیج دیں۔
اس کے علاوہ نتائج اعلان کے فوری بعد ہی ہماری ویب پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے ۔