ایس آئی یو اور سی آئی اے کی کارروائی، 4 سالہ مغوی بازیاب

image

ایس آئی یو اور سی آئی اے پولیس نے کمسن مغوی کو بازیاب کرکے 3 رکنی اغواکار گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چار سالہ حسین کو گزشتہ سال یکم دسمبر کو رحمت جان کالونی سعیدآباد سے اغوا کیا گیا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ دسمبر میں ضلع کیماڑی تھانہ سعید آباد میں درج ہوا تھا، جس کی تفتیش فروری کے آخر میں ہمارے پاس آئی۔ تفتیش کے دوران اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو اغوا کار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد سعیدآباد لنک روڈ کے قریب علاقے میں کارروائی کر کے بچے کو بازیاب کروایا گیا، کارروائی کے دوران تین رکنی اغوا کار گروہ گرفتار ہوا، جس میں میاں بیوی بھی شامل ہیں، اغوا کار کم سن بچے بچیوں کو اغوا کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان آستانے اور عملیات کا ڈھونگ رچا کر مغوی کے اہل خانہ کو اپنے جال میں پھنساتے اور اپنے دیگر کارندوں کے ذریعے مغوی کی فیملی سے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے لاکھ دو لاکھ کی رقم حاصل کرنے کے بعد بتایا جاتا کہ بچہ کہاں پر ہے، اغوا کار میاں بیوی مغوی بچوں کو اپنا بچہ ظاہر کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں جمیل برھان، ملزمہ امیرہ اور ممتاز بیگم عرف پیرانی شامل ہے، ملزمان سے مزید انٹروگیشن کا عمل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts