اسلام آباد ( ۲۲ ِ جولائی ۲۰۱۹ ء ) تقریبا " ایک سو چوالیس انڈر گر یجویٹ پاکستانی طلباء نے امریکی حکومت کی اعانت سے چلنے والے تبادلے کے انڈر گریجویٹ پروگرام ( گلو بل یو گراڈ) کے تحت خزاں سمسٹر امریکی جامعات میں پڑھنے کے لیے سکالر شپ حاصل کیا ہے۔
پروگرام میں شامل طلباء ماہ ستمبر سے امریکہ کی بہترین جامعات اور کالجز میں شروع
ہونے والی کلاسز میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے پروگراموں اور تربیتی
ورکشاپس میں حصہ لیں گے جو امریکہ میں ان کی تعلیمی اور ثقافتی سر گرمیوں کا حصہ ہو
گا۔
شریک طلباء کی تیاری اور روانگی سے متعلق منعقدہ اس تقریب کے موقع پر قائم مقام
نائب سفیر کرسٹوفر فٹزجیرالڈ نے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بین الاقوامی
طلباء کو خوش آمدید کہنے کی ایک قدیم روایت موجود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ پر وقار
طریقے سے اپنی قوم کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
جب آپ وطن واپس آئیں گے تو مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے معاشروں میں قائدانہ کردار ادا
کریں گے اور اپنے اطراف میں امریکہ سے متعلق آگاہی فراہم کر سکیں گے۔
یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی سربراہ ریٹا اختر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ
آج یہاں موجود گروپ پاکستان کے بہترین طلباء کی نمائندگی کر رہا ہے جنہیں گوادار سے
سوات اور تھرپارکر سے ہنزہ تک موصول شدہ ہزاروں درخواستوں میں سے میرٹ کی بنیاد پر
منتخب کیا گیا ہے۔
موسم بہار ۲۰۱۸ء کی یو گراڈ ایلومنا اجالا بشیر نے اپنے تبادلے کے پروگرام سے متعلق
تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح امریکہ میں سماجی سروس نے انہیں پاکستان میں
گھریلو تشدد سے متاثرہ افراد کے لیے کرائسس سنٹر قائم کرنے میں حوصلہ افزائی کی ۔
۲۰۱۰ء میں گلوبل یو گراڈ تبادلے کے پروگرام کے آغاز سے اب تک لگ بھگ اٹھارہ سو پچاس
پاکستانی طلباء امریکہ میں ایک سمسٹر کی تعلیم کے لیے وظیفہ حاصل کر چکے ہیں۔