پاکستان سپر لیگ نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی کا ایک اور بڑا اعلان

image
پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو سرگرم رکھنے کے لیے زلم فورس پروگرام لانچ کردیا، پورے پاکستان سے طلبا اور طالبات www.ZalmiForce.com سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں

پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن ، گلوبل زلمی لیگ ،زلمی اسکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ کی کامیابی کے بعد زلمی فورس پروگرام کا اعلان کردیا ۔ زلمی فورس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں نوجوانوں کو جہاں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے وہیں مختلف سماجی ، فلاحی اور کھیلوں کے مقابلوں سمیت انسداد پولیو ، انسداد منشیات کی آگاہی مہم سمیت سیمینارز اور متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا ۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ www.Zalmiforce.com کی ویب سائٹ کے زریعے پہلے مرحلے میں پاکستان بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ممبر سازی مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس ویب سائٹ کے زریعے نوجوان طلبا اور طالبات ممبر سازی کے بعد اپنے شہر کی مقامی زلمی فورس اور اس کے زریعے سینٹرل زلمی فورس پلیٹ فارم سے منسلک ہوجائیں گے، اس پلیٹ فارم کے زریعے نوجوانوں کو ان کے شہروں میں کھیلوں ، سماجی ، فلاحی اور مختلف آگاہی پروگرامز کا حصہ بنایا جائیگا ۔

پشاور زلمی گلوبل زلمی لیگ کے زریعے بین الاقوامی شناخت اور تیس سے زائد غیر ملکی زلمی کلبز کی حامل پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز ہے اور اب زلمی فورس کی بدولت زلمی فاؤنڈیشن کے زریعے پشاور زلمی پاکستان کے تمام شہروں میں اپنا منفرد پلیٹ فارم قائم کررہی ہے جس کا مقصد نوجوان طلبا اور طالبات کو صلاحیتوں کے اظہار اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے ،جبکہ ساتھ ہی باصلاحیت طلبا کو زلمی فورس پروگرام میں لیڈر شپ رولز بھی دئیے جائیں گے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts