پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کے لئے اعلی صدارتی ایوارڈ ہلال امتیاز کا اعلان

image
یوم آزادی کے پر مسرت اور مبارک دن جہاں اہل پاکستان آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ صدر پاکستان نے جناب جاوید خان آفریدی کو اعلے صدارتی ایوارڈ ہلال امتیاز کے لئے نامزد کرکے پشاور زلمی کے ہر کارکن اور ممبر کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ یہ ایوارڈ جناب جاوید آفریدی کو انکی انتھک اور شبانہ روز قومی اور عوامی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا گیا۔

جہاں دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے متعلقہ افراد کو اس اعزاز کا حق دار سمجھا گیا وہاں پشاور زلمئی کی نوجوان قیادت کو ملکی نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان سے ملکی محبت اور وطن پرستی کی نئی راہئیں دکھانے والے پر جوش چئیرمین جاوید آفریدی کو اس اعزاز کے لئے منتخب کرنا یقینا ملک کے نوجوان طبقے کی حوصلہ افزائی اور ملک کے لئے کایک قدم آگے بڑھ کر کچھ کر گزرنے کیجدو جہد کی بہترین حوصلہ افزائی ہے۔

اس سلسلے میں جناب جاوید آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ اگرچہ میں نے ملکی خدمت اور نوجوانوں کی پر جوش مگر بردبار رہنمائی کا بیڑہ اُٹھاتے وقت یہ عہد کیا تھا کہ کسی اعزاز، عہدے اور معاوضے سے بالا تر ہو کر قوم و ملک کی خدمت کروں گا لیکن حکومت پاکستان نے مجھے اس اعزاز کا اہل سمجھ کر دراصل مجھے نہیں مگر میری فکر اور حوصلے کو داد دی ہے اور میں چاہوں گا کہ محبتوں کامیابیوں اور ملکی نوجوانوں کی رہنمائی کا یہ قافلہ یو ں ہی رواں دواں رہے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمئی نے اپنے نقطہء آغاز سے لے کر آج تک کھلیوں کے میدان میں ملک کے نوجوانوں کی رہنمائی اور صحت مند قومی رویوں کو پروان چڑھانے میں جناب جاوید آفریدی کی قیادت میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔زلمئی فاؤنڈیشن کا قیام اور اسکے زیر سایہ اب تک زلمئی مدرسہ لیگ،زلمئی اسکول لیگ، زلمئی آزادی کپ، ہائر زلمئی ہنڈرڈ پچزپروجیکٹ، گلوبل زلمئی لیگ اور اقلیتی برادری کے لئے خصوصی ایونٹ کا انعقاد اس سلسلے کی چند روشن مثالیں اور ناقابل تردید حقیقتیں ہیں۔
اس موقع پر پشاور زلمئی کے چئیرمین اور ہائیر گروپ کے سی ای او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم و ملک نے جس محبت اور اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ہے۔ اسکے پیش نظر اب ہمارے اوپر اس ملک کے نوجوانوں کی رہنمائی اور ملکی خدمت کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی۔ جناب جاوید آفریدی نے پشاور زلمئی سے منسلک ہر ممبر اور ہر کارکن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا۔ کہ پشاور زلمئی گزشتہ سے بڑھ کر ملکی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کی بہترین رہنمائی میں قومی ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts