صرف ایک ہفتے میں
www.ZalmiForce.com میں پندرہ ہزار سے زائد ممبرز کی رجسٹریشن
دوسرے مرحلے میں ہرضلع میں زلمی فورس نمائیندگان (Representatives)کا انتخاب عمل
میں لایا جائیگا, چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کے
زلمی فورس پروگرام نے دھوم مچادی ۔ پاکستان کے نوجوان طلبا اور طالبات کو ان کے
اپنے شہروں میں نصابی, غیر نصابی اور مخلتف آگاہی مہم کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا
کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں
www.zalmiforce.com ُپر رجسٹریشن کا عمل شروع کیا تھا۔ صرف ایک ہفتے میں پندرہ ہزار
سے زائد طلبا اور طالبات نے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرواکر زلمی فورس پروگرام میں
شمولیت حاصل کی ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ زلمی فورس
پروگرام کے حوالےسے شاندار رسپانس پر وہ پاکستان بھر کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے
ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں اب پاکستان کے ہر شہر میں زلمی فورس کے نمائیندگان کا انتخاب
کیا جائیگا ۔ جس کے لیے زلمی فورس ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تفصیلات
جاری کردی گئیں ہیں۔ عہدیدران کے انتخاب کے بعد پشاور زلمی ہر شہر میں مختلف نصابی
،غیر نصابی سرگرمیاں اور آگاہی مہم کا آغاز کرے گی ۔