پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ماڈل کے اعلان پر چیرمین پی سی بی احسان مانی کو مبارکباد دی ہے ۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ عظیم کپتان/وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پی سی
بی نے احسن انداز میں ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کو تبدیل کیا ہے۔ نئے ڈومیسٹک سسٹم سے جہاں
کوالٹی کرکٹرز ملیں گے وہیں ڈومیسٹک کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ
کا نیا ماڈل پاکستان میں دیگر کھیلوں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔