پشاور زلمی کے چںیرمین جاوید آفریدی کی ہیڈ آف مینجمنٹ مسجد نبوی ڈاکٹر احمد الخدیری سے ملاقات

image
عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود پشاور زلمی کے چںیرمین جاوید آفریدی کی ہیڈ آف مینجمنٹ مسجد نبوی ڈاکٹر احمد الخدیری سے ملاقات ، دنیا کے سب سے بڑے قران مجید پرنٹنگ پریس کا بھی دورہ۔

دنیا کے سب سے معمر قرانگ کیلی گرافر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام خصوصی طور پر Tuluth(عربی کا کنگ فونٹ)میں کیلی گراف کیا۔

عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے ہیڈ آف مینجمنٹ سے ملاقات کی۔

ہیڈ آف مینجمنٹ مسجد نبوی ڈاکٹر احمد الخدیری ملاقات میں جاوید آفریدی نے مسجد نبوی میں شاندار انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ مسجد نبوی میں مزید بیس لاکھ نمازیوں کی توسیع کا منصوبہ شاندار ہے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کی قبر مبارک پر حاضری دینے والے ان شاندار انتظامات سے مستفید ہوتے ہیں۔ حج اور پورے سال عمرہ پر آنیوالوں کے لیے سعودی حکومت اور انتظامیہ کی میزبانی اور انتظامات بہترین ہے ،جاوید آفریدی نے دنیا کے سب سے بڑے قران مجید پرنٹنگ پریس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ کنگ فہد قران کمپلیس کا دورہ باعث خوشی رہا ۔ جہاں گزشتہ تینتیس سالوں سے دنیا کی سرسٹھ مختلف زبانوں میں قران مجید کی پرنٹنگ ہورہی ہے۔ دنیا کے سے معمر قرانک کیلی گرافر اٹھاسی سالہ ڈاکٹر عثمان طحہ نے بھی جاوید آفریدی سے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر عثمان طحہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام خصوصی طور پر Tuluth (کنگ آف عربی فونٹس ) میں کیلی گراف کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادارنہ تعلقات مزید مظبوط ہوں گے۔ جاوید آفریدی ڈاکٹر عثمان طحہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان عزت و احترام کا رشہ انشاللہ تاقیات موجود رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts