گرلز فٹبال لیگ کے دوسرے روز شمشال، چیپر سان اور خیبر نے اپنے میچز جیت لیے

image
گلگلت بلستان کے حیسن پہاڑوں کے دامن میں منعقد ہونیوالی زلمی گلگست بلتستان گرلز فٹبال لیگ کے دوسرے روز شمشال، چیپر سان اور خیبر نے اپنے میچز جیت لیے

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کے اشتراک سے ہونیوالی زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کے دوسرے روز بھی گرلز فٹبالرز نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور مقامی شائقین سے خوب داد سمیٹی ۔پاسو کے خوبصورت گراونڈ میں لیگ کے دوسرے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبر نے ہنزہ کو ایک صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کرینہ ضیا نے گول اسکور کیا ۔ دوسرے میچ میں شمشال نے خیبر کو دو صفر سے ہراکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ شمشال ٹیم کی جانب سے شفا ، ارم اور شائسہ سے گول کیے۔ تیسرے میچ میں پاسو اور چیپرسن کے درمیان برابر رہا ۔ چوتھے میچ میں چیپرسن نے گرچا ٹیم کو دو صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ملیحہ اور نبیلہ نے ایک ایل گول کیا۔ آخری میچ میں شمشال نے ہنزہ کو ایک صفر سے ہرادیا ۔ثانیہ نے میچ وننگ گول کیا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts