پشاور زلمی کا زلمی مدرسہ لیگ کا تیسرا ایڈیشن میران شاہ میں کرانے کا اعلان

image
ایونٹ 27سے29ستمبر تک میران شاہ میں منعقد ہوگا لیگ کاانعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کو مین اسٹریم میں لانا ہے، جاوید آفریدی

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق مدارس کے طلبا کو مین اسٹریم میں لانے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کردیا گیا۔ زلمی مدرسہ لیگ سیزن تھری 27سے 29ستمبر تک میران شاہ میں منعقد ہوگا۔ وزارت دفاع اور وزرات یوتھ افئیرز کے اشتراک سے ہونیوالی لیگ کے میچز یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میران شاہ میں کھیلے جائیں گے۔۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کےانعقاد کےاعلان پر خوشی محسوس کررہاہوں ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی تقریر کے ویژن کے مطابق مدارس کے طلبا کو میں اسٹریم میں لانے کے لیے یہ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کی ایک اور کاوش ہے۔ اس لیگ سے جہاں مدارس کے طلبا کو کرکٹ کھیل کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا وہیں مختلف مسالک کے مدراس کی ایونٹ میں شرکت سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

لیگ میں آٹھ قبائلی ڈسٹرکٹس کی آٹھ ٹیمیں ان ایکشن ہوگی جن میں وزیرستان فائٹرز ساوتھ، وزیرستان وارئیرز نارتھ ، باجوڑ لائنز ، خیبر ایگلز، خیبر فیلکنز ، جمرود کنگز، مہمند ٹائیگرز اور اورکزئی تھنڈرز شامل ہیں. زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز پشاور اور کوئٹہ میں انتہائی کامیابی سے منعقد کیے جاچکے ییں جنہیں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج ملی ۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts