وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لیے متحرک ہیں اور دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرانے کا مشن لیے وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کرینگے۔