اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء میں شرکت کے اہل امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
ایڈیشنل سبجیکٹس، امپروومنٹ آف ڈویژن اور بینیفٹ کیسز کے ایسے اہل امیدوار بھی
انہی تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں جو دو سال کے دوران امپروومنٹ
آف ڈویژن اور بینیفٹ کیسز کے امتحانات کیلئے دیئے گئے موقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکے
ہیں۔بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/198/2019 کے مطابق آرٹس پرائیویٹ گروپ
کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء میں شرکت کے اہل امیدواراپنے امتحانی فارمز بروز پیر
4نومبر 2019ء سے 18نومبر 2019ء تک متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں
واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ جو امیدوار مقررہ
تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ
19نومبر سے 21 نومبر 2019ء تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 22نومبر سے
26نومبر 2019ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے
امتحانی فارم کی فیس کراچی میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر
UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں، طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور
اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں
جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس
ضبط کرلی جائے گی۔علاوہ ازیں آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء میں
شرکت کرنے والے طلباء کی مارکس شیٹ ا ن کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی
ہیں۔