بلدیہ ٹاؤن میں لڑکے نے باپ کے پستول سے خودکشی کرلی

image

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں لڑکے نے والد کے پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ کربلا گراؤنڈ سلطان زیب ڈیرے کے قریب گھر سے 14 سالہ لڑکے کی گولی لگی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ جہاں متوفی کی شناخت عبداللہ ولد علی بخش کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتاہے۔ عبداللہ گھر میں اکیلا تھا کہ اس نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ متوفی کا تعلق مگسی قبیلے سے تھا۔

تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ عبداللہ نے خودکو گولی مارنے سے قبل ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts