اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر گروپ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ یکم نومبر 2019ء کو دوپہر ساڑھے گیارہ بجے بورڈ کے سیکرٹریٹ کانفرنس ہال میں کیا جائے گا۔
اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب
بھی منعقد کی جائے گی۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی ہماری ویب پر بھی اپ لوڈ کردیئے
جائیں گے۔