اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا
کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 3893طلباء رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 3847نے امتحانات
میں شرکت کی جس میں سے 1414 طلباء تمام چھ پرچوں، 765پانچ پرچوں، 799 چار پرچوں،
473 تین پرچوں، 213 دو پرچوں او ر124نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی جبکہ ہوم
اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 246 نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 239 امیدوار امتحانات
میں شریک ہوئے جس میں سے 138 نے تمام سات پرچوں، 28 نے چھ پرچوں، 22 نے پانچ پرچوں،
14 نے چار پرچوں، 14 نے تین پرچوں، 8 نے دو پرچوں اور 12 نے ایک پرچے میں کامیابی
حاصل کی۔